تازہ تریننیشنل خبریں

پی ٹی آئی نے سیلف ڈیفنس فورس تیار کرلی

پاکستان تحریک انصاف نے کسی بھی انتشار اورحملے سے بچنے کے لیے سیلف ڈیفنس فورس تیار کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق موجودہ سیاسی بحران میں پاکستان تحریک انصاف نے سیلف ڈیفنس فورس تیار کرلی، اس حوالے سے پی ٹی آئی سینئر نائب صدر سندھ راجہ اظہر نے ویڈیو جاری کردی ہے۔

راجہ اظہر نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کسی بھی انتشار اور حملہ سے بچنے کے لیے سیلف ڈیفنس فورس تیار کی، کراچی سے سو سے زائد جوان اس فورس کا حصہ ہیں۔پی ٹی آئی سینئر نائب صدر سندھ کا کہنا تھا کہ پر امن لوگ ہیں لیکن اگر مخالفین نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے، پی پی کارکنان گورنر ہائوس یا قصر ناز گئے تو ہم سی ایم ہاوس اور بلاول ہاوس بھی جانا جانتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button