کراچی جلسے سے واپسی کے بعد عمران خان کے طیارے کیساتھ کیا ہوا؟ جان کر ٹائیگرز تشویش میں مبتلا ہو جائیں گے

جلسے سے واپسی پر عمران خان کے طیارے میں فنی خرابی – سابق وزیراعظم عمران خان کراچی جلسے سے واپس اسلام آباد کیسے روانہ ہوئے، اہم تفصیل سامنے آ گئی- تفصیلات کے مطابق کراچی جلسے کے بعد واپسی پر سابق وزیراعظم عمران خان کا طیارہ فنی خرابی کا شکار ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق عمران خان تاخیر سے دوسری کمپنی کے چارٹر طیارے کے ذریعے
اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عمران خان کے چارٹر طیارے کے لیے رقم دبئی میں مقیم پاکستانی بزنس مین نے دی تھی۔ رپورٹس کے مطابق چارٹر طیارے کے لیے نجی ایوی ایشن کمپنی کو 29 لاکھ روپے ادا کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کراچی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
نہ بھارت، نہ یورپ اور نہ ہی امریکہ کے خلاف ہوں، دوستی سب سے چاہتا ہوں غلامی کسی کی نہیں چاہتا۔عمران خان نے کہا کہ ہمارے ملک کے خلاف جو سازش ہوئی اس کا بتانا چاہتا ہوں کہ یہ مداخلت تھی یا سازش تھی۔ بہت بڑے سطح پر ہمارے ملک کے خلاف عالمی سازش ہوئی، بیرونی سازش بھی ہے اور اندرونی بھی۔ سازش کے نتیجے میں ایک میر جعفر کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا، ین چار ماہ پہلے پتا چلا کہ امریکہ سفارت خانے میں اپوزیشن سے ملاقاتیں شروع کیں۔ ہماری پارٹی کے لوٹا ہونے والے ارکان سے بھی امریکہ کے سفارتخانے میں ملاقاتیں کی گئیں۔کئی صحافی جو اس سازش میں شریک تھے انہوں نے بھی امریکی سفارت خانے میں ملاقاتیں کیں۔ لوگوں نے کہا کہ تمہاری جان کو خطرہ ہے، مگر میری جان اتنی ضروری نہیں جتنی قوم کی آزادی ضروری ہے۔ معصومانہ سوال تو یہ ہے کہ وزیراعظم تو میں تھا وہ دھمکی کس کو دے رہے تھے؟ وہ کس کو کہہ رہے تھے کہ عمران خان کو ہٹاؤ؟۔ عمران خان نے کہا کہ آج مسئلہ تحریک انصاف کا نہیں پاکستان کا مسئلہ ہے، مجھے پہلے ہی پتہ تھا کہ میچ فکس ہے، اگر یہ سازش کامیاب ہوجاتی ہے تو پاکستان کا کوئی
وزیراعظم امریکہ کی دھمکی کے سامنے کھڑا نہیں ہوگا۔رات کو 12 بجے جو عدالتیں کھولیں یہ بات ساری زندگی میرے دل میں رہ جائے گی۔ کیا سپریم کورٹ کو اس مراسلے یا سائفر کی تحقیق نہیں کرانی چاہیے تھی؟ جب ہمارے ارکان قومی اسمبلی اپنے ضمیر بیچ رہے تھے تو کیا سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس نہیں لینا چاہیے تھے؟۔ میں نے وہ
کیا جرم کیا تھا کہ آپ نے رات کو عدالتیں کھول دیں؟ میں ںے آزاد عدلیہ کی جنگ لڑی اور مشرف نے اس وجہ سے جیل میں ڈالا۔عمران خان نے کہا کہ امریکا اس بات پر ناراض ہو گیا جب کہا امن میں آپ کا ساتھ دیں گے لیکن جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، انٹرویومیں پوچھا گیا کیا امریکا کو اڈے دینگے میں نےکہا ایبسلوٹلی ناٹ، پوچھاگیاکیا دوبارہ امریکی جنگ میں شریک ہونگےکہاایبسلوٹلی ناٹ۔ وزیراعظم ملک کےوالدکی جگہ ہوتاہے،قوم اس کےبچےہوتےہیں،میں قوم کوکسی جنگ میں لےجاؤں تویہ میری ذمہ داری ہوتی ہے، میں کبھی کسی اورملک کےلیےاپنےلوگوں کوقربان نہیں کرسکتا۔ عمران خان نے کہا کہ روس ہمیں 30 فیصد کم قیمت پر تیل اور گندم دینے کو تیار تھا، روس جانے پر امریکا ناراض ہوا۔ عمران خان نے کہا کہ تمام پاکستانی نکلیں اور نئے انتخابات کا مطالبہ کریں، آپ نے ان ضمیر فروشوں کو سبق سکھانا ہے۔