سنگین غداری کے الزام میں کئی جج گرفتار، ریاست میں ہلچل مچ گئی
سعودی عرب میں ملک کے کئی ممتاز ججوں کو سنگین غداری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ مڈل ایسٹ آئی ڈاٹ نیٹ کے مطابق انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ ریاست میں کم از کم 9ججوںحراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں سے 3جج انسداد دہ ش ت گ ردی عدالت سے ہیں، تین اپیلیٹ کورٹ سے اور تین ہائی کورٹ سے ہیں، جو کہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت ہے۔ ذرائع نے
ڈیموکریسی فار دی عرب ورلڈ نو (ڈان)سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان ججوں کو لوگوں کے سامنے حراست میں لیا گیا ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے ججوں میں سے کئی انسانی حقوق کو غصب کرنے میں ملوث رہے ہیں۔ ان میں شامل
ایک جج خالد الیہدان نے خواتین
کے حقوق کی کارکن لوجین الحثلول کو قید کرنے کا حکم دیا تھا۔ ”دس سے پندرہ ہزار لوگ جمع کر کے عدالتی فیصلے پر تنقید کریں تو ہم۔۔“ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدرتی ریفرنس پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے ریمارکس ان میں شامل ایک اور جج عبدالعزیز الجبر نے رواں سال مارچ میں 81ق ی د یوں کی س زائے موت کا فرمان جاری کیا تھا۔ ان کے اس فیصلے کی بین الاقوامی سطح پر مذمت کی گئی تھی۔ عبدالعزیز الجبر نے ایک بچے کو بھی سزائے موت سنائی تھی۔ ڈان اور انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ان ججوں کو ان کی متعلقہ عدالتوں سے گرفتار کیا ہے جہاں وہ کام کرتے تھے۔گرفتار ہونے والے ججوں میں سے اکثر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حامی کے طور پر دیکھے جاتے رہے ہیں۔