پاکستان

عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور غداری کا مقدمہ چلانے کا کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے اور غداری کا مقدمہ چلانے کی اپیل خارج کردی ہے ۔ اسلام ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اور جسٹس سردار اعجازا سحاق خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور

دیگرکے نام ای سی ایل میں شامل اور غداری کا مقدمہ چلانے کی انٹراکورٹ اپیل خارج کردی۔عدالت نے انٹراکورٹ اپیل کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیل کنندہ مولوی اقبال حیدر کے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کیا تھا۔اس سے قبل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست ایک لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ خارج کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button