اسلامک کارنر

اسلامی دنیا میں جمعہ کا سب سے مختصر خطبہ کس ملک میں دیا جاتا ہے جو کہ صرف ایک جملے پر مشتمل ہوتا ہے؟جانئے حیرت انگیز معلومات

معروف صحافی ، تجزیہ کار و کالم نگار مظہر برلاس اپنے کالم مٰن ایک جگہ لکھتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم پورے معاشرے کو بہتر کرنا چاہتی ہے بس اس سے ایک گزارش ہے کہ بہتری کی اس خواہش میں انہیں عام انسانوں کا خیال رکھنا چاہئے۔ غربت، افلاس، مہنگائی اور بیروزگاری میں کمی لانی چاہئے،

اگر وہ ایسا نہ کر سکے تو پھر سوڈان کی طرز پر ہمارے ہاں بھی جمعے کا خطبہ مختصر کرناپڑے گا۔ صرف آپ کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ دنیا کا مختصر ترین خطبہ جمعہ سوڈان کے شیخ عبدالباقی المکاشفی نے دیا، وہ منبر پر آئے، بیٹھتے ہی فرمانے لگے

’’بھوکے مسکین کے پیٹ میں ایک لقمہ پہنچانا ایک ہزار مساجد کی تعمیر سے بہتر

ہے، صفیں درست فرمائیں، نماز کے لئے کھڑے ہو جائیں۔ ‘‘خدائے لم یزل پاکستان کے لوگوں کو بھوک اور افلاس سے بچائے، یہاں کے حکمرانوں کو عام لوگوں کے لئے آسانیاں فراہم کرنے کی فرصت دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button