پاکستان

لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیس میں اہم پیشرفت ، مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

مکوآنہ (این این آئی ) ایک ہفتہ قبل دوست کے ساتھ جانے والی لڑکی کو دوست نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا۔پولیس کے مطابق سرگودھا میں ایک ہفتہ قبل دوست کے ساتھ گئی لڑکی کی لاش مل گئی ہے اور مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 3 ملزمان نے لڑکی کو قتل کے بعد لاش گڑھے میں چھپا دی تھی اور ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا۔پولیس نے بتایا کہ مرکزی ملزم لڑکی کو ورغلا کرفیصل آباد لے گیا تھا۔ مرکزی ملزم نے اعتراف

کیا کہ لڑکی کواجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔پولیس کے مطابق دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button