پاکستان

معروف کوہ پیما علی رضا سدپارہ پہاڑ سے گر گئے، ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے معروف کوہ پیما علی رضا سدپارہ معمول کی تربیتی مشق کے دوران پہاڑ سے گر کر شدید زخمی ہوگئے، الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق ان کی ریڑھ کی ہڈی اور پسلیاں ٹوٹ گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق55 سالہ علی رضا سدپارہ کا شمار پاکستان کے معروف کوہ پیماؤں میں ہوتا ہے وہ ملک میں موجود 8 ہزار سے بلند پانچ چوٹیوں میں سے 4 کو متعدد بار سر کرنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔انہوںنے نانگا پربت، گیشربرم ون، براڈ پیک اور گیشربرم ٹو کو مجموعی طور پر ریکارڈ 17 مرتبہ سر کیا ہے۔علی رضا

سدپارہ اس سال کے ٹو سمٹ کا ارادہ رکھتے تھے اور اس کی تیاریوں کے لیے ہی منگل کی صبح گلگت کے پہاڑوں میں پریکٹس کررہے تھے کہ پیر پھسلنے کی وجہ سے کھائی میں جاگرے،انہیں ریسیکیو کر کے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق علی رضا سدپارہ کی ریڑھ کی ہڈی اور پسلیوں کو نقصان پہنچا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button