پاکستان

عوام کمر کس لیں، حکومت 24گھنٹوں میں یہ کام کر سکتی ہے،ماہر معاشیات نے خبردار کر دیا

اسلام آباد(این این آئی) ماہرمعاشیات مزمل اسلم نے خبردار کیا ہے کہ حکومت 24گھنٹے میں تیل،گھی اوردیگر اشیا کی قیمتیں بڑھا سکتی ہے۔ماہرمعاشیات مزمل اسلم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،اس وقت ڈالر کی قیمت 180سے نیچے ہونی چاہیے تھی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں عدم استحکام کی وجہ سے ڈالرکی قدر بڑھی، جب باہرسے چیزیں منگواتے ہیں توادائیگی ڈالرمیں کرناپڑتی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت 24گھنٹے میں تیل ، گھی اوردیگر اشیا کی قیمتیں بڑھا سکتی ہے، عوام کمر کس لیں۔انہوں نے کہاکہ فیصلہ سازی نہ ہونے

سے زرمبادلہ جا رہا ہے مگر ملک میں آنہیں رہا۔ جبکہ ماہرمعاشیات عابدسلہری نے کہا اس وقت سیاسی بحران سے اقتصادی بحران پیدا ہو رہا ہے، بجلی، تیل سمیت مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے، حکومت حکومت کو فیصلے کرنے ہوں گے ، ورنہ صورتحال مزید خراب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو معاشی صورتحال پر جلد کنٹرول کرنا ہوگا،آئندہ بجٹ کافی مشکل ہوگا اور یہ ملک کیلئے کافی مشکل وقت ہے ،حکومت کو فیصلے کرنے ہوں گے ، ورنہ صورتحال مزید خراب ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button