پاکستان

شہریار آفریدی نے کوہاٹ جلسے کے ٹھیکیدار کو گرفتار کر وا دیا

کوہاٹ(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں لائٹنگ کے انتظامات ناقص ہونے کے الزام میں حراست میں لیے گئے، ٹھیکیدار کو پولیس نے رہا کردیا۔پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہر یار آفریدی کی شکایت پر تھانے بلا کر بٹھائے گئےٹھیکیدار شیخ انوار کو رہا کر دیا گیا۔ کوہاٹ پولیس کے مطابق ٹھیکے دار شیخ انوار پر شہر یار آفریدی نے عمران خان کے جلسے کی لائٹنگ کا کام صحیح نہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔پولیس کے مطابق ٹھیکیدار شیخ انوار کو تھانے میں بلا کر تنبیہہ کر کے چھوڑ دیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے

تحت کوہاٹ میں ہونے والے جلسے میں لائٹنگ کے ناقص انتظامات پر پولیس نے ٹھیکیدار کو تھانے میں روک لیا تھا، جلسے سے سابق وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کیا تھا۔ٹھیکیدار شیخ انوار کا کہنا تھا کہ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں سے جنگل خیل تھانے میں رکھا ہوا ہے، شہر یار آفریدی کی شکایت پر پولیس نے گزشتہ روز رات سے تھانے میں بٹھا رکھا ہے۔ٹھیکیدار کے مطابق لائٹنگ اور تمام انتظامات مکمل تھے لیکن طوفان کی وجہ سے بجلی کے چند کھمبے گر گئے، جبکہ شہر یار آفریدی کے ذمے 35 لاکھ روپے کی رقم بھی واجب الادا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button