اسلامک کارنر

کیا جنات عورتوں کے ساتھ ہمبستری کرسکتے ہیں؟

قارئین یہ تحریر 3 حصوں پر مشتمل ہے ۔ایک حصے میں علامات ذکر کی جائیں گے۔دوسرے حصے میں وجوہات کا ذکر کیا جائے گا اور آخری اور تیسرے حصے میں علاج ذکر کیا جائے گا۔عاشق جن کی علامات جن خواتین میں ہوتی ہیں وہ کیا ہیں ان پر غور کیجئے کچھ علامات ایسی ہیں جو نارمل ہوتی ہیں ان سے اتنا زیادہ مسئلہ نہیں ہوتا وہ خود بخود ہی اذکار وغیرہ کرنے سے صحیح ہوجاتی ہیں نارمل پڑھائی سے اس کا علاج ہوجاتا ہے وہ اتنی شدت والی نہیں ہوتی جیسا کہ اکثر خواب میں دیکھنا کہ وہ کسی مرد کے ساتھ ہیں یا خواب میں ہ م ب س ت ر ی کرتے ہوئے دیکھنا جنسی حوالے سے بہت زیادہ خواب آنا،پھر اسی طرح اپنے آپ کو برہنہ دیکھنا ،یا با ر بار شیشہ دیکھنے کو دل کرنا، ایک ہے مقصد کے لئے شیشہ دیکھا اور مقصد پورا ہونے کے بعد ختم اور شیشہ کے سامنے سے ہٹ گئی،لیکن بار بار شیشہ دیکھنے کو دل کرنا ،بار بار اپنے آپ کو سنوارنا یعنی بہت زیادہ بیوٹی کا خیال آنا یا شیشہ کے سامنے آکے بناؤ سنگھار کرنا۔

اسی طرح یوٹرس میں اکثر درد رہنا یہ علامت اور علامات کی موجودگی میں شمار کی جائے گی اگر اکیلے صرف یہی علامت ہے تو کوئی اور طبعی مسئلہ ہوسکتا ہے ۔ پھراسی طرح اکثر خواب میں چھوٹے بچے کو دیکھنا، بلیاں دیکھنا یا اپنی شادی ہوتےہوئے بار بار دیکھنا یہ علامات ہیں جو بہت زیادہ پریشان کن نہیں ہوتی لیکن یہ کوئی نارمل انسان کے ساتھ نہیں ہوتیں جب کسی کے ساتھ مس کا یعنی عاشق جن کا مسئلہ ہو تو تب ہوتی ہیں۔اب آتے ہیں ان علامات کی طرف جن کو اگنور نہیں کرنا چاہئے بلکہ وہ قابل غور ہیں اور ان سے محتاط رہنا چاہئے اور وہ عاشق جن کے ہونے کی کنفرم علامات ہیں اگر وہ آدھی سے زیادہ ہوں کسی ایک علامت کی وجہ سے قطعا نہ سمجھے گا کہ عاشق جن کا مسئلہ ہے ان علامات میں سے ایک علامت ہے کہ کثرت سے جنسی خواہشات ہونا ،جنسی خیالات بہت زیادہ آنا ش ہ و ا ن ی خیالات ش ہ و ت پوری کرنے کو دل کرنا،چاہے وہ غلط طریقے سے ہو کسی بھی طرح سے ہو تو کثرت سے جنسی خیالات آنا ،پھر اسی طرح سوتے ہوئے یا رات میں جاگتے ہوئے یا دن کے وقت بھی بعض عورتوں کے ساتھ ہوتا ہے جو کہ بہت زیادہ پریشان کن ہوتا ہے ان کے لئے کہ ایسے باقاعدہ محسوس ہونا کہ جیسے انٹر کورس ہو رہا ہے۔

یہ ہوتا ہے عاشق جن والی ان عورتوں کے ساتھ جن کے ساتھ شدید قسم کا مس کا مسئلہ ہوتا ہے اور کبھی کبھی ایسا شدت کا ہوتا ہے کہ جیسے کوئی تکلیف دینا چاہتا ہے کسی کو اس طرح کا معاملہ بھی ہوتا ہے ،عاشق جن کا معاملہ ہمارے ہاں معروف ہے کہ جن عاشق ہو گیا یہ عام انسانوں کی طرح کی محبت نہیں ہوتی بلکہ عاشق جن اپنے معشوق یعنی اس خاتون کو جس کے ساتھ مس کا مسئلہ ہوتا ہے اس کو تکلیف بھی دیتا ہے مارتا بھی ہے پھر اسی طرح شدت والا معاملہ ،کٹ بننا ،خود بخود جسم میں سے خ و ن نکل آنا یا سرخ دھبے بننا ،یہ وہ حقیقت ہے جو بیسیوں دفعہ مریضوں نے ہمیں بتائی ہے۔بہر حال کٹ لگنا یا جسم کے اوپر لال رنگ کے نشان بننا اور ایسا بھی دیکھا گیا ہے کہ رات کے وقت نشان بنتے ہیں اور صبح کے وقت ایک دم سے غائب ہو جاتی ہیں حالانکہ اگرجسمانی مسئلہ ہو تو ان کے جانے میں تھوڑا وقت لگتا ہے تو وہ ایک دم سے غائب ہوجاتے ہیں پھر اسی طرح خواتین جن کے ساتھ عاشق جن کا مسئلہ ہو خاص قسم کا ہاتھ سے ش ہ و ت پوری کرنے کو بہت زیادہ دل کرتا ہے یعنی اپنی خواہش کو ہاتھ کے ذریعے دل کرنا یہ بھی عاشق جن والی عورتوں کے ساتھ ہوتا ہے پھر اسی طرح عاشق جن والی عورتیں مردوں کی طرف بہت جلدی مائل ہوتی ہیں ان کا مردوں کے ساتھ میل جول رکھنے کو دل کرتا ہے۔

مردوں کی باتوں میں انٹرسٹ لینا یہ بھی مس والی خواتین کی علامت ہے۔پھر اسی طرح شادی میں رکاوٹ ،عاشق جن والی عورتوں کی شادی میں رکاوٹ پیدا ہوتی رہتی ہے ،کبھی عاشق جن والی عورتیں خود بھی شادی سے انکار کردیتی ہیں اور اگر شادی ہوجائے تو تین علامات عاشق جن والی عورتوں کے اندر عموما ہوتی ہیں۔موٹاپا بہت جلد آجانا ،چہرے کا بگڑ جانا،حلقے بن جانا آنکھوں کے نیچے، اور بھی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ان میں سے آدھی علامات پائی جائیں تو پھر آپ کو عاشق جن کا مسئلہ ہے اور اگر کم ہوں تو پھر عاشق جن کا مسئلہ نہیں ہے۔عاشق جن کسی کے عامل کے پاس حاضر بھی نہیں ہوتے۔خاوند کے ساتھ ہ م ب س ت ر ی کے وقت چڑچڑا پن محسوس کرنا بھی ایک علامت ہے،یا خاوند اس وقت میں بلا وجہ اس عورت میں چڑچڑا پن محسوس کرتا ہے۔اب آتے ہیں وجوہات کی طرف یعنی عاشق جن عورتوں کو کیوں چمٹ جاتے ہیں۔سب پہلی وجہ دیر سے شادی ہونا ،خوشبو لگا کر عورتوں کا بہت زیادہ گھر سے باہر نکلنا،بہت زیادہ بن سنور کر نکلنا ،کھلے بالوں کے ساتھ گھر سے باہر نکلنا یا چھت پر جانا۔جوانی میں بیوہ یا متعلقہ ہونے کے بعد شادی نہ کرنا،اکثر ہاتھ سے اپنی ش ہ و ت پوری کرنے والے مرد یا عورتیں،ب د ک ا ر ی کرنا،زنا کرنا یہ وجوہات ہیں ۔اب ہم اس کے علاج کی طرف آتے ہیں ۔

اس کے علاج کے لئے کچھ ٹپس ہیں ۔عاشق جن والی عورت جلد سے جلد شادی کرلے۔اکیلے کبھی بھی مت سوئیں۔لمبی دیر کے لئے اکیلی نہ بیٹھیں،اور رات کو اکیلی مت سوئیں پھر اسی طرح اگر شادہ شدہ ہیں تو وہ خاوند کے پاس جانے سے پہلے خوشبو کا استعمال کریں۔اور اس وظیفے کو کثرت سے کرتے رہیں۔سورہ فاتحہ 7 بار،آیت الکرسی 7 بار،سورہ فلق اور سورہ الناس 11بار،سورہ حشر کی آخری 3 آیا ت 3 بار،سورہ نور کی آیت نمبر 2 کو 7 بار،سورہ النور کی آیت 19کو 7 بار۔ اس عمل کو روانہ کر کے اپنے اوپر دم کیجئے اور پانی پر دم کر کے بھی روانہ پی لیجئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button