انٹرنیشنل خبریں

بھارت میں مودی کی سالگرہ کا دن یوم بیروزگاری قرار

جھاڑ کھنڈ(این این آئی )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی 72ویں سالگرہ کادن یوم بے روزگاری قراردیدیاگیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست جھاڑ کھنڈ میں یوتھ کانگریس نے نریندر مودی کی سالگرہ کو یوم بے روزگاری کے طور پر منایا۔ اس کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی گئیں اور متعدد پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔رہنما یوتھ کانگریس دین بندھو شرما کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نوجوانوں کو دھوکہ دے رہی ہے، انہوں نے اپنے انتخابی منشور میں ہر سال نوجوانوں کو دو کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button