اسلامک کارنر

کارساز کمپنیوں کے پاس صارفین کے 217 ارب روپے ایڈوانس موجود ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(این این آئی)پبلک اکائونٹس کمیٹی میں کار ساز کمپنیوں کے پاس صارفین کے 217.6 ارب روپے ایڈوانس موجود ہونے اور جان بوجھ کر پروڈکشن کم کرکے لوگوں کو آٹھ آٹھ ماہ گاڑیاں دینے کا انکشاف ہوا ہے۔قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت منعقد اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی ارکان سلیم مانڈوی والا، برجیس طاہر،

وجیہہ قمر، سید غلام مصطفی شاہ، نثار احمد چیمہ سمیت سیکرٹری انڈسٹریز امداداللہ بوسال، چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد اور دیگرنے شرکت کی۔چیئرمین پی اے سی نے استفسار کیا بتایا جائے کار ساز کمپنیوں کے پاس لوگوں کے کتنے پیسے ہیں۔سیکرٹری انڈسٹریز نے بریفنگ میں کہا کہ کار ساز کمپنیوں کے پاس 217.6 ارب سے زائد ایڈوانس کی رقم موجود ہے، ہنڈا کمپنی کے پاس 23 ارب روپے موجود ہیں، گاڑی کی خریداری کے وقت 20 فیصد ایڈوانس لیا جاتا ہے، ڈیمانڈ کم ہونے کی وجہ سے مینوفیکچررز کم کیپسٹی پر ہیں، ہماری تجویز ہے کہ کار مینوفیکچررز تین ماہ سے زائد کی بکنگ نہ کریں۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بتایا کہ ٹویوٹا کے پاس 111 ارب روپے گاڑیوں کے ایڈوانس کی مد میں موجود ہیں، باقی کمپنیوں نے تفصیلات شیئر نہیں کیں، اگر یہ 50 فیصد پر پلانٹ چلا رہے ہیں تو 50 فیصد تک امپورٹ کی اجازت دی جائے تو بہتری ہوسکتی ہے۔چئیرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہا کہ جب ہم نے کارساز کمپنیوں کو تفصیلات آڈیٹر جنرل کو دینے کی ہدایت کی تھی تو کیوں نہیں تفصیلات دی گئیں۔نور عالم خان نے کہا کہ بہاولپور سے ایک خاتون نے مجھے کہا ہے کہ 13 ماہ سے پے منٹ کی ہوئی ہے مگر گاڑی نہیں دی گئی، کار مینوفیکچررز اپنے اکانٹ بھر رہے ہیں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا، ہماری گزشتہ میٹنگ کے بعد کار مینوفیکچررز نے قیمتیں مزید بڑھا دی۔

انہوں نے کہا کہ کون سے قانون کے تحت مکمل پے منٹ کے باوجود آپ صارفین سے مزید پیسے مانگتے ہیں؟ مینوفیکچررز بیس فیصد کی بجائے سو فیصد پر بھی بکنگ کرتے رہے ہیں، ہر ایک کیلئے کیا چیئرمین پی اے سی کال کرے یا کوئی منسٹر کال کرے؟ اگرمینوفیکچررز ایسا کر رہے ہیں تو

متعلقہ وزارتوں کو چاہیے گاڑیوں کی امپورٹ کی اجازت دی جائے۔اراکین کمیٹی نے کہا کہ یہ کمپنیاں 100 فیصد کیپسٹی پر گاڑیاں نہیں بناتیں کیا یہ جان بوجھ کر عوام کو ذلیل کر رہی ہیں۔ رکن کمیٹی برجیس طاہر نے کہا کہ لوگ خوار ہوتے ہیں انہیں گاڑی نہیں ملتی، کار کمپنیوں نے کتنے صارفین کو

ریفنڈ کیا ہے۔سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ ایڈوانس لے کر لوگوں کو آٹھ آٹھ ماہ بعد گاڑیاں مل رہی ہیں۔پبلک اکائونٹس کمیٹی نے کار ساز کمپنیوں کو ہدایت دی کہ جس گاڑی کی مکمل ادائیگی ہو جائے اسے اوور چارج نہیں کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button