اسلامک کارنر

سارو گنگولی کی چھٹی 67سالہ سابق کرکٹر کو بھارتی بورڈ کا نیا سربراہ بنادیا گیا

نئی دہلی( این این آئی) سابق کرکٹر اور 1983ء میں ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کے رکن روجر بنی کو بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)کا نیا سربراہ بنادیا گیاجبکہ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیٹے جے شاہ دوسری مدت کے لیے بی سی سی آئی کے سیکریڑی کیلئے نامزد کردیئے گئے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سارو گنگولی نے بی سی سی آئی کے 36ویں بورڈ اجلاس میں عہدے سے علیحدگی اختیار کی،

گزشتہ ہفتے حکومت نے روجر بنی کو بھارتی کرکٹ بورڈ کا نیا سربراہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔67سالہ سابق کرکٹر روجر بنی سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ انکے بیٹے اسٹوارٹ بنی بھی بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔قبل ازیں بی سی سی آئی کے صدر کے طور پر سارو گنگولی دوسری مدت کیلئے بھی کام جاری رکھنے کے خواشمند تھے تاہم سابق کرکٹر کو آئی پی ایل کی چیئرمین شپ کی پیشکش کی گئی تھی جو انہوں نے ٹھکرادی تھی۔دوسری جانب بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیٹے جے شاہ دوسری مدت کے لیے بی سی سی آئی کے سیکریڑی کیلئے نامزد کردیئے گئے ہیں۔روجر بنی 1983ء کے ورلڈکپ میں بھارت کو چمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، جس میں انہوں نے 8 میچوں میں 18 وکٹیں حاصل کی تھیں۔یاد رہے کہ سال 2021ء میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوران بھارتی ٹیم اور سابق سربراہ بی سی سی آئی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس میں انکی ٹیم پاکستان اور نیوزی لینڈ سے ابتدائی دو میچزمیں ناکامی بعد فائنل فور میں بھی رسائی حاصل نہیں کرسکی تھی، اسی ورلڈکپ میں پاکستان نے پہلی بار بھارت کو ورلڈکپ مقابلوں میں 10 وکٹوں کی شکست سے دوچار کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button