پاکستان

فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں کو 2 لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا حکم

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کی روک تھام کیلئے فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں کو 2 لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا حکم دیدیا،متعلقہ انتظامیہ کو فصلوں کو جلانے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے اور عدالتی احکامات نظر انداز کرنے والے کسانوں کی

زمینیں بھی قبضے میں لینے کی ہدایت کر دی۔گزشتہ روز ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے متفرق درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ حکومت سموگ کی روک تھام کے لئے اقدامات نہیں کر رہی، عدالت حکومت کو سموگ کی روک تھام کے لئے حکومت کو اقدامات کرنے کا حکم دے۔عدالت نے فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کے حکم پرعملدرآمد نے کرنے پر ڈی سیز کو طلب کررکھا تھا جس پر دوران سماعت چار اضلاع کے ڈی سیز عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت کے روبرو گوگل میپ کی فصلوں کی باقیات جلانے کے حوالے سے رپورٹ پیش کر دی گئی۔ جسٹس شاہد کریم نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر ڈی سیز پر اظہار ناراضگی کیا۔عدالت نے گوگل رپورٹ چیف سیکرٹری پنجاب کے سامنے رکھنے کی ہدایت کرترتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ چیف سیکرٹری کو بتایا جائے کہ یہ ہے آپ کے ڈی سیز کی کارکردگی ہے؟۔عدالت حکم پر ڈی سی اوکاڑہ روسٹرم پر پیش ہوئے ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اوکاڑہ میں فصلوں کو جلانے کے153واقعات ہوئے، یہ ذمہ داری کس کی ہے اگر عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرنا تو بتایا جائے،

یہ آنیوالی نہیں بلکہ موجودہ نسل کے بقا کا بھی مسئلہ ہے، فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنا ڈپٹی کمشنرز کی ذمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنرز کو بلانے کا مقصد معاملے کی سنگینی کو اجاگر کرناہے، اپنے اضلاع میں واپس جاکر مقدمات درجات کرائیں اور جرمانے کریں۔ڈی سی او اوکاڑہ نے کہا کہ دو ہفتوں میں 151مقدمات درج کرائے گئے، پورے ضلع کی مشینری سب چھوڑ کر اسی کام میں لگی ہے

مگر مقدمات مسئلے کا مستقل حل نہیں ہے، چھوٹے کسان پہلے ہی بڑے مسائل میں ہیں انہیں مزید دقت دینا ہو گا، آگ لگانے کی بجائے کسانوں کومشینری دلانے کی ضرورت ہے کیونکہ چھوٹے کسان اپنے طور پر مشینری نہیں خرید سکتے۔ڈی سی گوجرانوالہ، قصور، حافظ آبادنے اپنے اضلاع میں ہونے والے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ موضع جات تک کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

عدالت نے فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں کو دو لاکھ روپے جرمانہ اور کسانوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے ڈی سیز کو متعلقہ اضلاع میں فصلوں کو جلانے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے عدالتی احکامات نظر انداز کرنے والے کسانوں کی زمینیں بھی انتظامیہ کوقبضے میں لینے کی ہدایت کردی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button