پاکستان

کسی نے سعودیہ کے وجود کو چیلنج کیا تو جہاد کیلئے تیار ہیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے چچا زاد بھائی کی دھمکی

ریاض(این این آئی)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے چچا زاد بھائی سعود الشعلان نے مغربی ممالک کو دھمکی دی ہے کہ اگر کسی نے سعودی سلطنت کے وجود کو چیلنج کیا تو ہم جہاد کیلئے تیار ہیں۔سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے چچا زاد بھائی

سعود الشعلان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کی ہے جس میں وہ مغربی ممالک کے خلاف دھمکی آمیز انداز میں بیان دے رہے ہیں۔حال ہی میں تیل پیدا کرنے والے ممالک کی سعودی عرب کی سربراہی والی تنظیم اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کٹوتی کے فیصلے پر امریکہ نے شدید ناراضی کا اظہار کیا تھا ،امریکہ میں کہا جا رہا ہے کہ سعودی عرب کو اس بارے میں معاف نہیں کیا جانا چاہیے اور یہ کہ اس کے خلاف سخت اقدامات کا وقت آ گیا ہے۔امریکی صدر کے بیان پر رد عمل میں سعود الشعلان ویڈیو میں انگریزی اور فرینچ زبانوں میں مغرب کو دھمکی دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کسی نے اس ملک (سعودی سلطنت)کے وجود کو چیلینج کیا تو ہم سبھی شہادت اور جہاد کے لئے تیار ہیں۔سعود الشعلان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، سعود الشعلان قبائلی رہنما ہیں اور وہ سعودی عرب کے بانی عبد العزیز کے پوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button