تازہ تریناسلامک کارنر

خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیقؓ کا یوم وصال،پروفیسر مظہر سعید کاظمی نے علماء مشائخ سے اپیل کردی

جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی امیرصاحبزادہ پروفیسرسید مظہر سعید کاظمی شاہ نے علماءومشائخ،خطبہ،ائمہ،جماعت اہل سنت کےعہدیداران سے خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیقؓ کے یوم وصال کے موقع پر ”ہفتہ محافظ اعظم ختم نبوتﷺ“منانے کی اپیل کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اہل سنت پاکستان نے کہاہے کہ 22جمادی الثانی تک انبیاءکے بعد سب سے افضل ترین شخصیتؓ کے کارناموں کو اُجاگر کیاجائے ،جمعہ کے خطابات ہوں یاخصوصی اجتماعات ،خلیفہ اولؓ کی ریاست مدینہ کیلئےبےمثال خدمات،منکرین ختم نبوت،جھوٹے دعویدار نبوت اورمنکرین زکواة کے خلاف تاریخی جہادکو خطابات میں موضوع بنائیں کہ جھوٹے دعویدارنبوت کے خلاف لشکر بھیجے اورابتداءہی میں ان کی بیخ کنی کرکے آنے والے مسلم حکمرانوں کو عملی طورپر بتادیاکہ حالات کیسے ہی کیوں نہ ہوں، منکر ین ختم نبوت کو کوئی رعایت نہیں دی جاسکتی ۔
انہوں نے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیقؓ نے اپناسب کچھ اسلام اورحضوراکرم ﷺپر نچھاورکردیا،وہ خلیفہؓ مقررہوئے تواپنی تنخواہ عام مزدورکے برابرمقررکرکے مسلم حکمرانوں کو ہمیشہ کیلئے سبق دیاکہ بیت المال قوم کی امانت ہے۔صاحبزادہ سیدمظہرسعیدکاظمی نے کہاکہ اگر پاکستان کو ریاست مدینہ بناناہے توحضرت ابوبکر صدیقؓ ودیگرخلفائے راشدینؓ کے نقش قدم پرچلتے ہوئے حکمرانی کرناہوں گی ،کوئی بھی شرعی فیصلہ کرتے ہوئے کوئی مصلحت یاآڑنہیں آنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ علماءومشائخ ،ائمہ، خطبا اورجماعت اہل سنت کے عہدیداران کو ہدایت دی کہ اپنی اولادمیں وہ جذبہ پیداکرنے کی کوشش کی جائے جو نبی کریم ﷺسے محبت کا جذبہ سیدناابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں تھا،اسی طرح صحابہؓ اہل بیتؓ اطہار کے درمیان جومثالی محبت تھی اس محبت پر مشتمل واقعات سامعین کے سامنے پیش کئے جائیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button