تازہ ترینانٹرنیشنل خبریںلائف سٹائل

گیسٹ ہاﺅس میں مقیم نوعمر ماڈل کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا

بیونس آئرس(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک ارجنٹینا میں نوعمر ’اونلی فینز‘ ماڈل کو خنجر کے وار کرکے قتل کر دیا گیا۔ دی سن کے مطابق 21سالہ میلینی جواریز نامی یہ لڑکی ارجنٹینا کے شہر روسریو میں ایک گیسٹ ہاﺅس میں مقیم تھی جہاں سے گزشتہ روز اس کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق اس کے جسم میں 14بار خنجر گھونپا گیا۔

رپورٹ کے مطابق واردات کے روز میلینی کی ایک دوست اسے فون کرتی رہی اور جب اس کی طرف سے فون نہیں اٹھایا گیا تو وہ فکر مند ہوئی اور میلینی کی بہن کو فون کرکے صورتحال سے آگاہ کیا۔ میلینی کی بہن کے پاس اس کے کمرے کی چابی تھی۔ چنانچہ اس نے جا کر کمرہ کھولا تو سامنے میلینی کی خون میں لت پت لاش پڑی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button