تازہ تریننیشنل خبریں

گلشن اقبال پارک میں جھولے پر سلیفی بناتے ہوئے 20 سالہ لڑکی گرکر جاں بحق

گلشن اقبال پارک میں جھولے پر سلیفی بناتے ہوئے 20 سالہ لڑکی گرکر جاں بحق ہوگئی۔ڈپٹی کمشنر دانش افضال کے مطابق 20 سالہ لڑکی سلیفی بناتے ہوئے جھولے سے گرکر جاں بحق ہوئی، واقعے کے بعد پارک کو عارضی طور پر سِیل کردیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 20 سالہ لڑکی اقصیٰ پارک میں لگے کشتی والے جھولے میں سوار تھی کہ سیلفی بناتے ہوئے اونچائی سے زمین پر گرنے سے جاں بحق ہوگئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئےکمشنر گوجرانوالا کو ذمہ داروں کا تعین کر کے رپورٹ پیش کرنےکا حکم دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button