تازہ تریننیشنل خبریں
"پارٹی پارٹی ہوتی ہے چاہے مولانا کی ہو”…….. نواب اسلم رئیسانی جے یو آئی (ف)کو "دل” دے بیٹھے

سابق وزیراعلی بلوچستان اسلم رئیسانی نے جے یو آئی (ف) میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان ان دنوں بلوچستان میں ائندہ حکومت سازی کیلئے متحرک ہیں،اس سلسلے میں انہوں نے سابق وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی سے ملاقات کی۔ملاقات میں مولانا عبدالغفورحیدری، مولانا عبدالواسع، آغا محمود شاہ، کامران مرتضی سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔ملاقات کے دوران نواب اسلم رئیسانی نے جے یو آئی (ف) میں شمولیت کا اعلان کیا۔
سابق وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کی جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، نواب اسلم رئیسانی نے جے یو آئی میں شمولیت اختیار کر لی – pic.twitter.com/8QE6gHgpdW
— waqar satti 🇵🇰 (@waqarsatti) January 20, 2022