تازہ تریننیشنل خبریں

حکومت کیخلاف اتحاد میں بڑی پیشرفت ، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات طے پا گئی ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

حکومت کے خلاف اپوزیشن اتحاد میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے پا گئی ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آصف علی زرداری کل فضل الرحمان سےان کی رہائشگاہ پرملاقات کریں گے، ملاقات میں تحریک عدم اعتمادسےمتعلق مشاورت ہوگی جبکہ حکومتی اتحادیوں کےساتھ رابطوں پرتبادلہ خیال بھی ہوگا۔ فضل الرحمان آصف زرداری کےاعزازمیں عشائیہ بھی دیں گے۔یادرہے کہ پی ڈی ایم نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا اعلان کررکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button