تازہ تریننیشنل خبریں

اپوزیشن پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے وقت اپنا کرائے کا شو کرنا چاہتی ہے ، فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز 23 سال بعدہونے جا رہی ہے جس پر پوری قوم کرکٹ بحالی کا جشن منا رہی ہے لیکن اگر کسی کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں تو وہ اپوزیشن ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن عین ٹیسٹ میچ کے وقت پر راولپنڈی میں اپنا کرائے کا شو کرنا چاہتی ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ڈیل کی چال قرار دے چکے ہیں ۔ اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا اعلان نئی ڈیل کیلئےچال ہے، اپوزیشن کی احتساب سےبچنےکی کوششوں کوناکام بنائیں گے، وزیراعظم نےواضح کہاہےاین آراوکاامکان زیروہے۔
گزشتہ روز بھی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ اپوزیشن مسترد سیاستدانوں کا ٹولہ ہے ، 2018 سے آج تک حکومت گرانے کی متعدد کوششیں کی گئیں ، اب اپوزیشن عدم اعتماد کا شوق بھی پورا کر لے ، ان کے پاس اعداد و شمار پورے ہوتے تو یہ حکومت میں ہوتے ، ان کے پاس ووٹ نہیں ، یہ صرف دائیں بائیں دیکھ رہے ہیں ، انہیں عوام نے 2018 میں مسترد کیا ، 2023 میں بھی مایوسی انہیں مایوسی ملے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button