تازہ تریننیشنل خبریں

2دہائیاں سعودی عرب میں تارکین وطن کی خدمت کے بعد ڈاکٹر طارق ملک وطن واپسی کیلئے تیار

مکہ مکرمہ (محمدعامل عثمانی) ڈاکٹر طارق ملک 22 سال سعودی عرب میں بشمول 15 سال الطائف میں خدمات انجام دینے کے بعد مستقل پاکستان روانہ ہورہے ہیں ، اس عرصہ میں وہ اپنی طبیعت کے مطابق اہل وطن تارکین کی فلاحی خدمات سے بھی جڑے رہے – وہ اس عرصہ میں پاکستان قونصلیٹ کے معاون کی حیثیت سے مختلف امور پربھی کام کرتے رہے ، ، پاکستان کمیونیٹی سکول میں بھی پاکستان ویلفیئر سوسائٹی جدہ کے تعاون سے تقریبا 5 سال قونصلیٹ جدہ کے زیر سرپرستی فری میڈیکل کیمپ میں بھی شمولیت کی سعادت نصیب رہی. –

ڈاکٹر طارق نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سکول میں یہ فری میڈیکل کیمپ خود مقامی پاکستانی ہی سیاسی گروپوں کی سازشوں اور بد خواہوں کی بدولت بند ہوگیا تھا.- شہروں میں خدمات کے علاوہ حج کے دنوں میں پاکستان حج ویلفیئر گروپ کے ساتھ مل کر حاجیوں کی خدمت اور فری میڈیکل کیمپ منی اور مکہ بھی کرتے رہے. –

ڈاکٹر طارق نے نیز بتایا کہ سعودی عرب ہی میں امریکن ہارٹ ایسوسی کے تحت بیسک لائف سپورٹ ( BLS) انسٹرکٹر ھونے کے ناطہ ڈاکٹروں اور نرسوں کی تربیت بھی کرتے رہے کہ ” انسانی جان کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد کیسے بچایا جائے ”، – وطن واپسی کے بعدکی مصروفیات کے سوال پر کہا کہ ذاتی کلینگ بنانے کے علاوہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن راولپنڈی برانچ کے پلیٹ فارم سے ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں فری میڈیکل کیمپ لگایا کرتے تھے اور اب دوبارہ اس کو شروع کریں گے. – ڈاکٹر طارق ملک کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاکستان کمیونیٹی اسکول کے پرنسپل محترم قیصر خان نے شیلڈ پیش کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button