تازہ ترینلائف سٹائل

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا والد کی یاد میں جذباتی ہوگئیں

عالمی شہرت یافتہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے والد کی یاد میں سوشل میڈیا پر جذباتی ہوگئیں، پیغام جاری کردیا۔

پریانکا چوپڑا نے اپنے والدین کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خصوصی سٹوری شیئر کی۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے والدین کی ایک یادگار تصویر شیئر کی جس میں ان کے والد اپنی اہلیہ کو گلاب کا پھول دے کر اظہارِ محبت کر رہے ہیں۔انہوں نے اپنی انسٹا سٹوری کے کیپشن میں اپنے والد سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میں ہمیشہ اس طرح آپ کی سالگرہ کو یاد کرتی ہوں، آپ کو بہت یاد کرتی ہوں اور آپ سے بہت پیار کرتی ہوں۔پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹا سٹوری میں والدہ مدھو چوپڑا کو بھی ٹیگ کیا۔ واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کے والد پیشے سے ڈاکٹر تھے اور وہ سال 2013 میں کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button