
24 بر س بعد دورہ پاکستان پر آئی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے اعتراف کیا کہ کراچی ٹیسٹ میں بابر اعظم نے غیر معمولی اننگز کھیلی ، ہم جیت سکتے تھے مگر فائدہ نہ اٹھا سکے ۔
راولپنڈی اور کراچی میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کے بعد آسٹریلوی ٹیم تیسر اٹیسٹ میچ لاہور میں کھیلے گی ۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے لاہور ٹیسٹ کیلئے کراچی ٹیسٹ کا سکواڈ ہی برقرار رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ لاہور کا میچ بڑا میچ ہے ، فاسٹ باؤلرز کیلئے موسم بہت گرم ہے ، ہمیں دو سپنرز کی ضرورت ہے ۔پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم لاہور کا ٹیسٹ جیتنے کیلئے پر اعتماد ہیں ، ہمیں فیلڈنگ میں زیادہ غلطیاں نہیں کرنا ہوں گی ، لاہور ٹیسٹ میں ریورس سوئنگ کا کردار اہم ہوگا۔