تازہ تریننیشنل خبریں

شیخ رشید احمد نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے نام اہم پیغام دے دیا

وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے نام پیغام میں کہا کہ وہ مال اپوزیشن کاہی کھائیں مگر ووٹ عمران خان کو دیں ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان سے متعلق لوگوں سے ہی سن رہا ہوں کہ انہوں نے پیسے لئے ہیں ، اچھی بات ہے ، اپوزیشن نے حرام کا مال اکٹھا کرر کھا ہے ، انہوں نے عوام پر تو لگانا نہیں ، یہ تو اپنی روٹی بھی دوسروں سے کھاتے ہیں ، اچھا ہے ان کا مال کھائیں ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ مجھے امید ہے عدم اعتماد سے قبل ہی اتحادی بھی اور منحرف ارکان واپس آجائیں گے اور عمران خان کا ساتھ دیں گے ، اصلی شخص کی پہچان ہی یہی ہے کہ وہ مشکل وقت میں دوستوں کے ساتھ ہوتا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button