تازہ ترینلائف سٹائل

بستر اور بھوت، شہزاد رائے نے اپنے بچپن کی ڈراﺅنی کہانی سنادی

پاکستان کے مشہور گلوکار شہزاد رائے نے اپنے ایک انسٹاگرام میں بتایا ہے کہ انہیں بچپن میں بستر کے نیچے بھوت کے ہونے سے بہت زیادہ ڈر لگتا تھا۔ پاکستانی گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک نئی تصویر پوسٹ کی گئی ہے جس کے کیپشن کو پڑھ کر ان کے مداح خوب قہقہے لگا رہے ہیں۔


انہوں نے اپنی پوسٹ میں اپنے بچپن کی ایک دلچسپ یاد تازہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بچپن میں وہ بھی بستر کے نیچے بھوت کے ہونے سے ڈرتے تھے مگر وہ ہمیشہ دعا کرتے تھے کہ بھوت انہیں کھا لے تا کہ انہیں صبح سکول نہ جانا پڑے۔ شہزاد رائے نے مزید لکھا کہ وہ بھوت سے زیادہ سکول جانے سے ڈرتے تھے۔ گلوکار کی اس تصویر اور مزاحیہ کیپشن کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور وہ اس پر خوب قہقہے لگا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button