تازہ ترینلائف سٹائل

طویل عرصہ سے علیحدگی کے بعد فرحان سعید اور عرو ہ حسین کا ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ

گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ و ماڈل عروہ حسین نے طویل عرصے پر محیط علیحدگی کے بعد ایک بار پھر ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔عروہ حسین اور فرحان سعید کی علیحدگی کی خبروں پر لاکھوں دل ٹوٹے تھے، اس خوبصورت جوڑی کے چاہنے والے اس خبر کو ہضم نہیں کر پائے تھے کہ اب یہ جوڑی علیحدہ ہو چکی ہے۔

متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق فرحان سعید اور عروہ حسین اب مزید علیحدگی کی زندگی نہیں گزاریں گے، یہ جوڑی اب ازدواجی زندگی کی جانب واپس آ چکی ہے۔متعدد سوشل میڈیا رپورٹس اور ویڈیوز کے مطابق نامعلوم ذرائع کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ اب یہ جوڑی بہت جلد دوبارہ ایک ساتھ نظر آنے والی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فرحان سعید اور عروہ حسین نے ایک ساتھ اداکارہ زارا نور عباس کی سالگرہ میں شرکت کی تھی۔ذرائع کے مطابق یہ جوڑی زارا نور عباس کی سالگرہ پر بھی ایک ساتھ خوش اور مطمئن دیکھی گئی تھی اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ دونوں نے ایک مرتبہ دوبارہ ساتھ رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس پر شوبز حلقوں کی جانب سے بھی بھرپور خیر مقدم کیا گیا ہے دونوں اداکاروں کا شمار بہترین اداکاراں میں ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button