تازہ تریننیشنل خبریں
بھارتی فوجی افسر کا ماتحت اہلکار کی بیوی کا جنسی استحصال،مقدمہ درج
بھارت میں ماتحت فوجی اہلکار کی بیوی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش پر فوجی افسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ فوجی افسر نے میری بیوی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی۔ بھارتی فوجی اہلکار نے ایف آئی آر میں دو کرنل اور دو میجرز کو بھی نامزد کیا ہے جن پر جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے فوجی افسر کی حمایت کا الزام عائد کیا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ زیادتی کی کوشش کے دوران مدد طلب کرنے پر آنے والے آرمی پولیس کے چار افسران نے ملزم کو حراست میں لینے کے بجائے ہم پر الزام واپس لینے کے لیے دباو ڈالا۔ بھارتی فوج کے ترجمان نے پولیس میں مقدمہ درج ہونے پر کہا کہ ذمہ دار فوجی افسران کے خلاف شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کراتے ہیں۔