تازہ تریننیشنل خبریں
سندھ ہاؤس حملہ ، پی ٹی آئی کے دو ایم این ایز کو نامزد کرلیا گیا
اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر حملے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے دو ایم این ایز کو نامزد کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایف آئی آر میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے فہیم خان اور عطا اللہ نیازی کو نامزد کیا گیا ہے ، دونوں ایم این ایز کو شامل تفتیش کرلیا گیا ہے ۔
سندھ ہاؤس اسلام آباد کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے منحرف ارکان کے خلاف احتجاج کیا جا رہا تھا، کارکنوں نے ہاتھوں میں لوٹے اٹھا کر احتجاج کیا اور سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ دیا تھا۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں اور 2 اراکین اسمبلی کو گرفتار کرلیا گیا تھا ، گرفتار ہونے والوں میں پاکستان تحریک انصاف کے دو ارکان قومی اسمبلی عطا اللہ نیازی اور فہیم خان تھے ۔