تازہ تریننیشنل خبریں

پیسے لینے والے اراکین اسمبلی واپس آجائیں میں معاف کردوں گا : عمران خان

عمران خان نے کہاہے کہ میرے جو بھی اراکین اسمبلی پیسے لے چکے ہیں وہ واپس آجائیں میں انہیں معاف کردوں گا ۔

وزیراعظم عمران خان نے مالاکنڈ کی تحصیل درگئی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم این ایز کو کروڑوں روپے دے کر خریدنے کی کوشش کررہے ہیں، چھانگا مانگ کے دن چلے گئے ہیں، عوام ضمیر فروش اراکین اسمبلی کے نام جان گئے ہیں، اپوزیشن کو شرم آنی چاہیے یہ ملک کے ساتھ وہ کرنے جارہے ہیں جو دشمن کرنا چاہتاہے ۔

عمران خان کا کہناتھا کہ ن لیگ والو تم نے توآصف زرداری پر اربوں روپے کے کیس بنائے اور جیل میں ڈالا ، شہبازشریف نے آصف زرداری کا پیٹ پھاڑ کر پیسہ نکالنا تھا ، پیپلز پارٹی والوں تم نے ن لیگ پر حدیبیہ پیپر ملز کا کیس بنایا ہواہے ، فضل الرحمان آپ جواب دیں آپ کو ڈیزل کا خطاب تو ن لیگ نے دیا تھا ، آپ کے خلاف شہداءکی زمینوں پر قبضے کا کیس ن لیگ کے دور میں بنایا گیا تھا ۔وزیراعظم کا کہناتھا کہ مجھے لوگوں نے کہا کہ ایم این ایز کو خرید کر واپس لے آئیں ، میں نے جواب دیا کہ عوام کا پیسہ چوری کر کے حکومت بچانے سے بہتر ہے کہ حکومت چلی جائے ، مجھے آخرت کی فکر ہے ، اگر ایم این ایز کو خرید کر حکومت بچانی ہے تو ایسی حکومت پر لعنت ہے ، سب لوگ جانتے ہیں کہ انہوں نے پیسے کیلئے پارٹی چھوڑی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button