قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ وہ اپنے موبائل فون میں سب وے گیم کھیلتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپ بھی یہی ہے۔ایک انٹرویو میں پسندیدہ پاکستانی اداکاروں سے متعلق سوال پر شاہین نے معذرت کی اور کہا کہ وہ پاکستانی اداکاروں کو نہیں جانتے، اگر مجھ پر کوئی فلم بنے تو میرا کردار احمد علی اکبر نبھائیں۔ایک سوال کے جواب میں فاسٹ باولر نے کہا کہ شاہد آفریدی میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں جبکہ انٹرنیشنل کیریئر کے دوران بابر اعظم اور محمد رضوان جیسے مشکل بلے بازوں کا سامنا نہیں کیا۔