تازہ تریننیشنل خبریں

او آئی سی اجلاس کے انتظامات بارے شاہ محمود قریشی کا اہم بیان

وزیرخارجہ شاہ محمود نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اجلاس کے لیے ہمارے انتظامات تسلی بخش ہیں، اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین پرگفتگو ہو گی۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ہمارے مہمان مطمئن جائیں گے،پاکستان او آئی سی کا بانی ممبر ہے اور اس کی مزید بہتری میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ مسلمان ملکوں کے جو وزراء آئیں گے وہ ہمارے خاص مہمان ہوں گے قوم ان کا والہانہ استقبال کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ صبح ہی مصر کے وزیرخارجہ آئے ہیں ان کے ساتھ ملاقات بھی کی ہے۔48سال بعد تاریخی اجلاس ہونے جا رہا ہے،اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر گفتگو ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button