تازہ تریننیشنل خبریں

"یہ او آئی سی اجلاس پاکستان کے کسی مسئلے کیلئے نہیں ہو رہا” بلاول بھٹو ایک بار پھر بول پڑے

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا اجلاس پاکستان کے کسی مسئلے پر نہیں بلکہ افغانستان کیلئے ہو رہا ہے۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان یہ نہ سمجھیں کہ وہ بھٹو بن سکتے ہیں، نقل کیلئے عقل کی ضرورت ہے، یہ بیرونی ایجنٹ ہیں جنہیں ملک کو نقصان پہنچانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی میں آنے والے ہمارے معزز مہمان ہیں، عمران خان نے او آئی سی کا کوئی بھی اجلاس پاکستان کے کسی مسئلے کیلئے نہیں بلایا، یہ جو اجلاس ہو رہا ہے یہ بھی پاکستان یا کشمیر کے مسئلے پر نہیں بلکہ افغانستان کیلئے ہو رہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں انسانی بحران کا خاتمہ ہو لیکن عمران خان او آئی سی کا اجلاس پاکستان کے وزیر اعظم کے طور پر نہیں بلکہ طالبان کے وزیر خارجہ کے طور پر بلا رہے ہیں۔ یہ بھارت کی خارجہ پالیسی اپنا رہے ہیں، اس وقت ان کی اور بھارت کی پالیسی ایک ہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button