
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق باولر سعید اجمل نے کہا ہے کہ سپنرز کی جانب سے فلیٹ پچ کا جواز پیش کرنا درست نہیں،ایسا کرنا شکست تسلیم کرلینے کے مترداف ہے،شاداب خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں جگہ بنانے کے لیے وقت درکار ہے۔
ایک انٹر ویو میں ان کا کہنا تھا کہ شاداب خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں جگہ بنانے کے لیے وقت چاہیے، لیگ سپنر میں بڑی انرجی اور باولنگ میں ویری ایشن ہے،وہ فیلڈنگ بھی عمدہ کرتے ہیں، مگر ٹیسٹ کرکٹ میں لمبے سپیل کرنا پڑتے ہیں،اس کیلیے ایکشن بھی آسان ہونا چاہیے، شاداب خان کو انجریز بھی رہی ہیں، میرے خیال میں ٹیسٹ کرکٹ میں جگہ بنانے کے لیے ابھی انہیں وقت درکار ہوگا۔