”سورۃ الضحیٰ کا انتہائی پاور فُل اور مختصر سا وظیفہ اِدھر کیا اُدھر آپ کا کام مکمل ، رزق کی بارش برسے گی“
سورہ الضحی کاعمل لاجواب ہے ۔ اس کاکمال بہت اونچا ہے اورعمل بڑامختصر ہے۔ سورہ والضحیٰ میں 9ک ہیں۔بس صرف ایک دفعہ سورہ والضحی پڑھنی ہے اور ہرک پر9دفعہ یا کریم پڑھنا ہے۔ فجرکی نماز سے پہلے پڑھیں قبولیت کامقام ہے۔فجرکی نماز کے بعد پڑھیں محبوبیت کا مقام ہے۔ ہرفرض نماز کے بعد
پڑھ سکتے ہیں۔ صبح وشام پڑھ سکتے ہیں۔ دن میں پانچ مرتبہ پڑھ سکتے ہیں وگرنہ کم از کم ایک دفعہ توضرور پڑھنا ہے۔کتابوں میں لکھا ہے کہ اللہ کے سارے نام ہیں اورسب سے عظیم نام خود اللہ ہے۔ اوراللہ کا جو سچا تعارف ہوتا ہے وہ کریم ہے۔ عطا، شفقت، کرم ، رحم ، رحمت اور بن مانگے دینا اور بغیرچاہت کے اتنا بخش دینا کہ بندے کے گمان میں نہ ہو وہ کریم کرسکتاہے اور ویسے بھی ک ہے اس ک کے اندربڑی طاقت ہے۔ آپ 9حاجتوں کا تصور ، 9حاجتوں کاگمان کرسکتے ہیں۔سورہ والضٰحی کے پڑھنے سے بندیشیں ٹوٹ جاتی ہیں، رکاوٹ ختم ہوجاتی ہیں۔ میاں بیوی کے جھگڑے ، اولادکی نافرمانی، شوہر کی نافرمانی، شوہرکی گندی زندگی ہے، اس کی گندی زبان ہے، بیوی کی زبان گندی ہے یا گھرکے اندرپریشانی ہے۔ رزق تھوڑا ہے یا برکت نہیں ہے ۔ عافیت نہیں ہے ، بیماریاں ہی بیماریاں ہیں، مشکلیں ہی مشکلیں ہیں۔ بیٹیوں کے ہاتھ پیلے کرنے ہیں، اسباب نہیں ہیں ، وسائل نہیں ہے۔ گھربنانا ہے ، وسیع کرناہے۔ یہ انوکھا عمل ہے۔ حیرت انگیزعمل ہے، اس کے اندربڑی طاقت، بڑی تاثیرہے۔ اس کے اندرحیرت انگیز کمالات ہیں۔ اس عمل سے دنیا بھی مانگے اور آخرت بھی مانگیں۔