پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف حمزہ شہباز کوبڑاجھٹکالگ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے حلف کے لیے حمزہ شہباز کی درخواست نا مکمل قرار دےکر واپس کردی۔خیال رہے کہ نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنےحلف کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ یکم اپریل کو عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری کے بعد سے

وزیراعلیٰ کا دفتر خالی ہے ،گورنر پنجاب کا درخواست گزار سے حلف نہ لینا سیاسی داؤپیچ اور بدنیتی ہے،صدر، اسپیکر اور گورنر کےدفاترکا کام پارٹی کی پالیسیز اختیار کرنا نہیں ہوتا۔رجسٹرار آفس نے دوران اسکروٹنی درخواست نامکمل ہونےکی بناءپر واپس کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی درخواست کے ساتھ مطلوبہ دستاویزات مکمل نہیں تھیں۔لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست نا مکمل قراردے

کر واپس کردی ہے، دستاویزات مکمل کرکے دوبارہ درخواست دائر کی جاسکتی ہے۔ ن لیگ کی جانب سے کل دوبارہ درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔خیال رہےکہ گزشتہ دنوں پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور مار دھاڑ کے بعد ہونے والے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے۔پرویز الہٰی نے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کیا جب کہ گورنر پنجاب نے تقریب حلف برداری مؤخر کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button