کس ٹیلی کام کمپنی کے خلاف لوگوں نے پی ٹی اے کو سب سے زیادہ شکایات درج کرائیں،تفصیلات جانیں اس خبرمیں
پاکستان میں کس ٹیلی کام کمپنی کے صارفین کی طرف سے سب سے زیادہ شکایات درج کرائی گئیں، اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کی طرف سے جاری اعدادوشمار میںبتایا گیا ہے کہ جاز کی سروسز کے متعلق سب سے زیادہ 7ہزار 948شکایات موصول ہوئیں اور وہ اس حوالے سے پہلے نمبر پر رہی۔ نیوز ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے
مطابق دوسرے نمبر پر ٹیلی نار کے خلاف سب سے زیادہ شکایات ملیں جن کی تعداد5ہزار 96ہے۔ تیسرے نمبر پر زونگ کے خلاف 3ہزار 553اور چوتھے نمبر پر یوفون کے خلاف 1ہزار 639شکایات موصول ہوئیں۔ اعدادوشمار کے مطابق 216شکایات بیسک ٹیلیفونی کے خلاف موصول ہوئیں جن میں سے 205کا مارچ 2022ءمیں ازالہ کیا گیا۔ مزید براں آئی ایس پیز کے خلاف 582شکایات آئیں جن
میں سے 571کا ازالہ کیا گیا۔ کمپنی کو سیلولر آپریٹرز، پی ٹی سی ایل، ایل ڈی آئیز، ڈبلیو ایل ایل آپریٹرز اور آئی ایس پیز کے خلاف جنوری 2022ءتک مجموعی طور پر 1967شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 18ہزار 948(99فیصد)کا ازالہ کیا گیا۔