ٹیکنالوجی

زمین کی طرف تیزی سے آتا اب تک کا سب سے بڑا دمدار ستارہ!!! ناسا نے خبردار کر دیا

ناسا نے زمین کی طرف آتے انتہائی بڑے دم دار ستارے کی نشان دہی کی ہے۔ یہ جما ہوا دم دار ستارہ اب تک کا دریافت ہونے والا سب سے بڑا دم دار ستارہ ہے جس کی چوڑائی تقریباً 80 میل ہے۔ یہ پہلے سے معلوم دم دار ستاروں کی نسبت 50 گُنا بڑا ہے۔ یہ بھی خیال کیا جارہا ہے کہ اس دم دار ستارے کا وزن تقریباً 5 ہزار کھرب ٹن ہے۔ یہ وزن سورج کے قریب پائے جانے

والے ایک عام دم دار ستارے سے ہزاروں لاکھوں گُنا زیادہ ہے۔ C/2014 UN271 نامی یہ دم دار ستارہ 22 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتا ہوا ہمارے نظامِ شمسی کے کنارے سے اس کے مرکز کی جانب آرہا ہے۔ البتہ، یہ دم

دار ستارہ سورج سے ایک ارب میل کے فاصلے سے زیادہ قریب نہیں آئے –یعنی سیارے زحل سے بھی زیادہ فاصلہ- اور ایسا 2031 سے پہلے نہیں ہوگا۔ اس شے کے متعلق نومبر 2010 سے معلومات ہیں جب یہ سورج سے 3 ارب میل کے فاصلے پر تھا۔ تب سے محققین اس کو سمجھنے کے لیے لگے ہوئے ہیں اور خلاء اور زمین پر موجود دور بینیں استعمال کر رہے ہیں۔ تحقیق کے حصے کے طور پر سائنس دانوں نے اس دم دار ستارے کا سائز جاننے کے لیے ناسا کی ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ استعمال کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button