پاکستان
صدر مملکت عارف علوی نے آج بھی وفاقی کابینہ کا حلف نہ لیا،حلف نہ لینے کی اہم وجہ سامنے آگئی
متحدہ حکومت کی وفاقی کابینہ نے 8 روز بعد حلف اٹھالیا ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی بجائے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کابینہ سے حلف لیا جس کی اہم وجہ سامنے آگئی ہے ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے
ایک بار پھر طبیعت کی ناسازی کے باعث وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف نہیں لیا جس کی وجہ سے چیئر مین سینیٹ نے بطور قائم مقام صدر ارکان سے حلف لیا۔ خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پہلے طبیعت ناسازی کے باعث وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی حلف نہیں لیا تھا ، یہ ذمہ داری بھی چیئرمین سینیٹ سردار صادق سنجرانی کو ادا کرنی پڑی تھی