پاکستان

عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ، بنی گالہ میں ہنگامی اقدامات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر بنی گالہ میں 200 سے زائد کارکنان نے انسانی حصار قائم کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری اور لانگ مارچ کے حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ کے اطراف انسانی حصار قائم کر دیا گیا ہے اور لانگ مارچ کا اعلان ہوتے ہی یوتھ ونگ کے کارکنان عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر پہرہ دیں گے۔ذرائع کے

مطابق عمران خان کو گرفتاری سے بچانے کے لئے منصوبہ بندی کے تحت پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے 200 سے زائد کارکنان بنی گالا پہنچ گئے ہیں، اور عمران خان کی رہائش گاہ کے ارد گرد ٹینٹ لگا دیے گئے ہیں، یوتھ ونگ کے کارکن ممکنہ گرفتاری کو روکنے اور مزاحمت کریں گے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کارکنوں کی رہائش، کھانے پینے اور دیگر ضروریات کے لیے اقدامات کر دیے گئے ہیں، کارکنان کے لیے بستر، پانی کے کولر پہنچا دیے گئے ہیں، پلان کے تحت 5 ہزار کارکن اسلام آباد کے مختلف حصوں میں پہلے سے پہنچائے جائیں گے اور ممکنہ لانگ مارچ کی کامیابی اور گرفتاری روکنے کے لیے کارکنوں کو ٹریننگ بھی دی جائے گی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو کچھ ہوا یا ان کی جان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو پاکستان میں وہ حالات پیدا ہوجائیں جنہیں قابو کرنا مشکل ہوجائیگا،معیشت کا پہیہ چلنا شروع ہوا توحکومت گرادی گئی ،لوگ معاف کر دیتے ہیں مگر تاریخ معاف نہیں کرتی،بہتری کا راستہ انتخابات ہے، جس سے سیاسی افراتفری اور معاشی عدم استحکام ختم ہوجائے گا،اگر آپ نے کوئی غلطی کی تو پاکستان کوشدید نقصان ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button