پاکستان

میں اتنے پیسے کما لیتا ہوں کہ جس 4 کنال کے گھر میں رہتا ہوں ہر دو مہینے بعد ایسا گھر بنا سکتا ہوں، اینکر عمران ریاض نے اپنی آمدن بتا دی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اینکر عمران ریاض نے ایک یو ٹیوب چینل کو انٹرویو دیا جس میں ان سے ان کی آمدنی کے بارے میں سوال کیا گیا تو اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ میری آمدنی ایک کروڑ روپیہ ہے تو آپ غلط سوچ رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ تو بہت کم ہیں، میں ہر مہینے اتنے پیسے کماتا ہوں کہ میں جس چار کنال کے گھر میں رہتا ہوں ہر دو مہینے بعد ایسا گھر بنا سکتا ہوں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اینکر اقرار الحسن سید

نے اینکر عمران ریاض کی ویڈیو شیئر کی اور دعا دی کہ ماشاء اللہ عمران بھائی، اللہ رزق حلال میں برکت دے، آپ نے اپنی آمدن کا بتا کر حوصلہ مندی کا ثبوت اور بہت سے بدخوابوں کو جواب دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button