نیشنل خبریں

نوجوت سنگھ سدھو کو قید کی سزا‎

نئی دلی(این این آئی)بھارتی سپریم کورٹ نے آج کانگریس پارٹی کے رہنماء،ٹی وی ہوسٹ اورسابق کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو کو 1988کے روڈ ریج کیس میں ایک سال قید کی سزا سنا ئی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جسٹس اے ایم خان والکر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے متاثرہ گرنام سنگھ کے خاندان کی جانب سے سپریم کورٹ کے 2018کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست کی سماعت کی اجازت دی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں سدھو کو محض 1,000 روپے جرمانہ کر کے رہا کر دیا تھا۔متاثرہ خاندان نے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواست دائرکی تھی جس پرفیصلہ سناتے ہوئے ہوئے سپریم کورٹ نے سدھو کوایک سال قید کی سزا سنائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button