پاکستان

مریم نواز نے اے آر وائی کو سمگلر قرار دیتے ہوئے بائیکاٹ کا مطالبہ کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اے آر وائی نیوز چینل کو سمگلر قرار دے دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اے آر وائی زرد صحافت اور گٹر جرنلزم کی تمام حدوں کو پار کر چکا ہے، یہ پاکستان تحریک انصاف کا ترجمان بنا ہوا ہے، مریم نواز کا کہنا تھا کہ انہیں صحافت چھوڑ کر باضابطہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لینی چاہیے، اس کے بعد انہوں نے ن لیگ کو اے آر وائی کا بائیکاٹ کرنے کا مشورہ دیا اور

چینل مالکان کو سمگلرز قرار دے دیا اور کہا کہ ن لیگ کو ان کا بدنما چہرہ بے نقاب کرنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button