پاکستان
توشہ خانہ کیس کا فیصلہ، الیکشن کمیشن نے فول پروف سیکیورٹی مانگ لی

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس میں آج (جمعہ کو ) فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے جس میں پولیس کی بھاری نفری طلب کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔خط میں کہا گیاہے کہ آج توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے وقت کارکنان کے آنے کا خدشہ ہے۔ریڈ زون اور الیکشن کمیشن کی عمارت کے ارد گرد سیکیورٹی تعینات کی جائے۔