تازہ تریننیشنل خبریں
دہلی سے دوحہ جانے والی پرواز کی فنی خرابی کے باعث کرچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

غیر ملکی ائیر لائن کی دہلی سے دوحہ جانے والی پرواز کو فنی خرابی کے باعث جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز بھارتی شہر دہلی سے دوحہ جا رہی تھی کہ جہاز کے کپتان کو کارگو ہولڈ میں دھوئیں کا سگنل ملا جس پر جہاز کے کپتان نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر ہنگامی لینڈنگ کی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پرواز میں 283 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار ہیں ، طیارے کو رن وے پر پارک کر کے مسافروں کو ٹرانزٹ لاؤنج میں شفٹ کر دیا گیا ہے ۔