تازہ تریننیشنل خبریں
اپنی سیاست اور آخرت کو خراب نہ کریں، ایک بار پھر سوچ لیں ، پی ٹی آئی نے منحرف ارکان کو ایک اور موقع دیدیا
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ منحرف ارکان سے کہتاہوں کہ واپس آجائیں ، اپنی سیاست اور آخرت کو خراب نہ کریں ، اپنے مستقبل کا سوچیں ۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ منحرف ارکان کو چاہئے کہ وہ ایک بار پھر اپنے فیصلے پر غور کریں اور واپس آجائیں ، عوام نے صرف اپ کا سیاسی نیں بلکہ سماجی بائیکاٹ بھی کرنا ہے ، فیصل آباد سمیت مختلف جگہوں پر دیکھنے میں آرہا ہے کہ ان افراد کے جو قریبی ساتھی تھے وہ بھی عوام میں آکر ان کے اقدام کی مذمت کر رہے ہیں ،میں ان سے کہتا ہوں کہ اب بھی وقت ہے ، سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں ۔