اسلامک کارنر

رشتے کے لئے لڑکا کیسا ہونا چاہیے

کھجو ر کی افادیت انسانی جسم کے لئے کیا ہے اس بارے میں نہ صرف حضور ﷺ کی احادیث موجود ہیں بلکہ سائنس نے بھی کھجور کی بڑی افادیت بیان کی ہے ۔اس تحریر میں سورہ فاتحہ کا قیمتی عمل ہے جس کو آپ نے تین کھجور وں پر کرنا ہے اور ان کھجوروں کو کھالینا ہے اس طرح سے اس عمل کے ساتھ ان کھجوروں کو کھانے کا کیا فائدہ ہوگا ان سب چیزوں کا تذکرہ تحریر ہذا میں کیا جائے گا۔یاد رہے کہ کھجور آپﷺ کی پسندیدہ اور مرغوب ترین غذاؤں میں سے ہے اور آپﷺ نے اپنی زندگی میں کھجور کا استعمال سب سے زیادہ فرمایا ہے اسی لئے ہمیں چاہئے کہ ہم بھی اس پھل کا استعمال سنت سمجھ کر لازمی کریں۔

یاد رہے کہ قرآن پاک میں بھی کھجور کا ذکر کئی مرتبہ ہوا ہے۔ اس کے فوائد ایسے ہیں کہ جن کو حاصل کرنے کے لئے لوگ لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں ۔جب آپ کھجور پر سورہ فاتحہ کا یہ عمل کر لیں گے تو اس سے آپ کوایسی افادیت حاصل ہوگی کہ آپ اس کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے اس عمل کو 12 دن کرنے کے بعد اس کی افادیت محسوس کیجئے انشاء اللہ آپ حیران رہ جائیں گے اور اس عمل کو ساری زندگی کا معمول بنا لیں گے۔تین دانے کھجور کے لے کر اس پر سورہ فاتحہ ا41 بار پڑھئے اول آخر درود پاک لازمی پڑھئیے اور یوں اس عمل کو مکمل کرنے کے بعد کھجور کے تین دانوں پر دم کر لیجئے اور یہ تین دانے صبح نہار منہ کھالیجئے اس لئے زیادہ بہتر یہ ہے کہ اس عمل کو فجر کی نماز کے فورا بعد کیاجائے اور اس کے بعد تین دانوں پر دم کر کے یہ تین دانے کھالئے جائیں۔

اس عمل سے آپ کو ایسی طاقت محسوس ہوگی کہ آپ خود کو جوان محسوس کریں گے آپ کے جسم میں موجود بیماریاں دو رہو جائیں گے اگر کسی مریض کو یہ دم کی گئی کھجوریں کھلائی جائیں تو اس کو شفا ملے گی۔ اس عمل کی برکت سے آپ کی عمر میں اور مال و دولت میں برکت ہوگی آپ کی کمائی میں بھی برکت ہوگی اس عمل کو آپ زندگی کا معمول بنا لیجئے تو اس سے آپ کا جسم بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہے گا اور آپکو حضور ﷺ کے فرمان کے مطابق بہت سے فوائد حاصل ہوں گے۔ طبی ماہرین کے مطابق کھجور میں کاربوہائڈریٹس ، کیلشیم،پروٹین،پوٹاشیم اور آئرن کے علاوہ بی ون بی ٹو بی تھری ،بی فائیو اے ون اور سی سمیت کئی طرح کے وائٹامنز بھی پائے جاتے ہیں۔

اسی طرح کھجور میں کاربن موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں کی صحت کے لئے مفید ہے۔ ایک اور تحقیق میں یہ دریافت کیا گیا کہ کھجور میں موجود منرلز جیسے فاسفورس ،پوٹاشیم ،کیلشیم اور میگنیشیم ہڈیوں کو مضبوط بنا کر ہڈیوں کے بھر بھرے پن جیسے امراض کے خلاف لڑتا ہے یاد رہے کہ فائبر پوٹاشیم اور وائٹامنز کی اینٹی آکسیڈنٹس کی موجودگی کھجور کو بہترین پھل بناتی ہے جب کہ اس میں موجود شکر اور گلوگوز جسم کو فوری توانائی فراہم کرتی ہے ایک تحقیق کے مطابق کھجور صرف جسمانی توانائی ہی نہیں بڑھاتی بلکہ یہ اسے بر قرار رکھنے میں بھی مدد دیتی ہے کھجور کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ کھجور خون کی کمی دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور کھجور بے وقت کھانے کی لت پر قابو پانے میں مدد دینے والا مؤثر ذریعہ ہے یہ آئرن کی سطح بڑھاتی ہے۔

جس سے خون کی کمی جلد دور کرنے میں مدد ملتی ہے تاہم کھجور کے استعمال کے حوالے سے ذیابیطس کے مریضوں کو احتیاط کی ضرورت ہے یادرہے کہ کھجور کھانا جسمانی وزن میں کمی لانے میں بھی مدد دیتا ہے ان میں موجود فائبر پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھتا ہے جب کہ بلڈ گلوکوز کو بڑھنے سے روکتا ہے اس کے علاوہ کھجوروں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم سے زہریلے مواد کو خارج کر کے ہاضمہ تیز کرتے ہیں جس سے میٹابولیزم تیز ہوجاتا ہے ماہرین کے مطابق کھجور میں فائبر کی مقدا ر بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ نظام ہاضمہ کے مناسب افعال کے لئے بہت ضروری جز و ہے فائبر کے استعمال سے قبض کی روک تھام ہوتی ہے۔

جبکہ آنتوں کی سرگرمیاں تیز ہوتی ہیں ۔برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ روزانہ کھجور کھانے کے عادی ہوتے ہیں ان کا نظام ہاضمہ دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ بہتر کام کرتا ہے ماہرین کے مطابق کھجور میں وائٹامن بی 6 بھی موجود ہوتا ہے جو کہ جسم میں سروٹونین بنانے میں مدد دیتا ہے جس سے دماغی صحت بہتر ہوتی ہے یہ مزاج کو ریگولیٹ کرتا ہے اور تناؤ سے لڑتاہے ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ وائٹامن بی 6 کی جسم میں کم مقدار اور ڈپریشن کے درمیان تعلق موجود ہے ۔تو اس لئے ان تمام امراض سے نجات کے لئے کھجور کے استعمال کو معمول بنا لیا جائے ۔جب آپ کھجور پر یہ عمل بھی کرلیں گے تو آپ کو دوگنا فائدہ ہوگا اور اس کے اپنے فوائد کے ساتھ ساتھ روحانی فائدے بھی نصیب ہوں گی اور اللہ کی رحمت بھی نازل ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button