تازہ ترین

اتنی گہری چوٹ لگی کہ 5 ٹانکے آگئے ۔۔ رمضان ٹرانسمیشن کے دوران وسیم بادامی کیسے زخمی ہوئے؟

ایسا لگتا ہے اس مرتبہ رمضان ٹرانسمیشن کو کسی کی نظر لگ گئی ہے۔ رمضان کے شروع میں آنے والی ٹرانسمیشن میں کبھی شائستہ لودھی گر گئیں تو کبھی اعجاز اسلم کا کرتا پھٹ گیا۔ لیکن کل افطار ٹرانسمیشن کے دوران وسیم بادامی کا ہاتھ کٹ گیا، ان کے

ہاتھ میں 5 ٹانکے آئے اور ساتھ ہی اقرارالحسن کی کلائی پر چلتا ہوا پنکھا لگ گیا ۔ لیکن پھر بھی اقرارالحسن اور وسیم بادامی نے ٹرانسمیشن کو جاری رکھا اور یہ ثابت کر دکھایا کہ مشکلات سب کے ساتھ ہوتی ہیں بس سنبھالنے کا طریقہ آپ کو معلوم ہونا چاہیے۔ کل سے سوشل میڈیا پر وسیم بادامی کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ شو کے سیٹ پر ایک صوفے

پر لیٹے ہوئے ہیں، ان کے ہاتھ سے بُری طرح خون بہہ رہا ہے، ڈاکٹر ان کے ہاتھ پر ٹانکے لگا رہے ہیں اور وہ درد سے تڑپ رہے ہیں۔ وسیم بادامی اپنی ویڈیو میں بتاتے ہیں: ” کوکنگ کا سیگمنٹ چل رہا تھا، اقرار بھائی نے مجھے کہا کہ آئل کا پیکٹ کھول دو، اب چونکہ مجھے یہ کام کرنا نہیں آتا، مجھے ان کو منع کر دینا چاہیے تھا یا شیف سے مدد لے لینی چاہیے تھی، لیکن وہ بھی اپنے کام میں مصروف تھیں، لہٰذا میں نے ایک چھری کی مدد سے اس پیکٹ کو کھولنے کی کوشش کی۔ میرے ایک ہاتھ میں چھری تھی اور دوسرے ہاتھ میں آئل کا پیکٹ تھا، میں نے تیزی سے چھری جب پیکٹ میں لگانے کی کوشش کی تاکہ وہ کھل جائے تو وہ چھری پیکٹ میں نہیں لگی، بلکہ میرے سیدھے ہاتھ پر لگ گئی، جس سے ایک دم تیزی سے خون کا فوارہ نکلا۔ خون اتنی تیزی سے نکلا کہ میں خود بھی ڈر گیا، لیکن میں نے اس وقت سیٹ سے بھاگنے کی کوشش کی کیونکہ کیمرے آن تھے اور ٹرانسمیشن چل رہی تھی، لیکن پھر میری ٹیم نے مجھے پکڑا، مجھے لٹایا اور فوری سیٹ پر موجود طبی عملے نے میری پٹیاں کی، میرے ہاتھ پر 5 ٹانکے بھی آئے۔ لیکن اب میں ٹھیک ہوں۔ مجھے اس وقت پین کلر بھی دی گئیں اور ڈرپ بھی لگائی گئی تھی۔ اب میں ٹھیک ہوں۔ میں شکریہ ادا کرتا ہوں ان سب لوگوں کا جنہوں نے میری مدد کی۔ ”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button