”نیم گرم پانی میں ملاکر پی لو 20 کلووزن ایک ہفتہ میں کم“
تندر ستی ہزار نعمت ہے: واقعی اگر انسان صحت مند او ر توانا ہو تو وہ ہر مشکل سے مشکل کام کو بھی کرنے کا پکا ارادہ کر لیتا ہے۔وہ دین کا کام بھی زیادہ اور اچھے انداز سے کرسکتا ہے اور دنیا کے کام بھی احسن طریقے سے سرانجام دے سکتا ہے۔لیکن بشرطیکہ وہ صحت مندہو۔اور صحت مند رہنے کے لیے آپ کو متوازن غذا کا استعمال اور جن اشیاء سے آپ کی صحت کو نقصان ہو سکتا ہے اُن سے پرہیز کرنا ضروری ہوگا۔جیسے بعض لوگوں کو’’سرد تاثیر‘‘رکھنے والی اشیاء کی ضرورت اور ’’گرم تاثیر‘‘ رکھنے والی اشیاء کے کم استعمال کی ضرورت ہوتی ہے۔اور اسی طرح بعض لوگوں کو’’گرم تاثیر‘‘رکھنے والی اشیاء کی ضرورت اور ’’سرد تاثیر‘‘رکھنے والی اشیاء کے زیادہ استعمال سے بچنے کی ضرورت ہوتی ہے۔اسی لیے آپ کو اپنی صحت کے مطابق غذا استعمال کرنی چاہیے
آپ کی خوبصورتی کا دشمن موٹاپا آپ کی جان بھی لے سکتا ہے ۔انسان کتنا ہی خوش شکل کیوں نہ ہو لیکن اگر اس پر موٹاپاغالب آجائے تو اس کی شخصیت کو گرہن لگ جاتا ہے اور اس کی شکل نامکمل سی لگتی ہے۔ اس لئے موٹاپے کو آج کے دورمیں ایک پیچیدہ تحولی بد نظمی Metabolic Disorder سمجھا جاتا ہے۔موٹاپا بذات خود اایک بیماری ہے ،لیکن اس کے باعث اور بھی بہت سے مرض لاحق ہو سکتے ہیں اور ان امراض سے بسا اوقات موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔موٹاپے کے باعث پیدا ہونے والے خطرناک امراض میں امرض قلب، کینسر، شوگر اور ہائی بلڈ پریشروغیرہ خاص طور پر شامل ہیں ۔۔اگر آپ اسمارٹ اور سلم ہیں تو آپ کو ایسی نعمت حاصل ہے جس کی مثال نہیں ملتی، اس کے برعکس جو سلم نہیں تو آپ بھی اپنے جسم کو سمارٹ یا سلم بنا سکتے ہیں۔آج ہم آپ کو چند ایسے قدرتی نسخے بتاتے ہیں
جو آپ کے باورچی خانہ میں ہی اشیاء موجود ہیں ، تو حاضر ہیں آپ کیلئے چند گھریلو دیسی آسان نسخے جس پر عمل کرکے آپ محض چند ہفتوں میں مزید اسمارٹ سلم، پرکشش اور جاذب نظر بن سکتے ہیں۔لیکن خواتین یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ خوبصورتی نمائش کیلئے نہیں ہوتی بلکہ خوبصورتی کا اظہار جائز اور محرم رشتوں کیلئے ہوتا ہے۔ اس کتابچہ میں دئے گئے نسخوں پر عمل کرکے آپ اپنے بدن سے زائد چربی کم کرسکتے ہیں جس کے نتیجے میں آپ زیادہ پرکشش اور جاذب نظر ہوجائیں گے اور خود کو مزید ہلکا پھلکا محسوس کریں گےنسخہ جات○سبز چائے کا استعمال پیٹ کم کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔ ہر کھانے کے بعد ایک کپ سبز چائے پیٹ کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ سبز چائے میں موجود اجزاءجسم کی فالتو چربی کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ ناصرف جسم کی چربی کمکرتی ہے بلکہ جسم کے زہریلے مادے بھی نکال دیتی ہے۔
○عرق لیموں وزن کم کرنے کے لیے بہترین ہے۔ لیموں کا رس اور شہد ملا کر ایک گلاس گرم پانی میں مکس کر کے روزانہ صبح خالی پیٹ لیا جا سکتا ہے۔○نیم گرم پانی میں ایک چمچ شہد ملا کر نہار منہ پینے سے پیٹ چند دنوں میں کم ہو جائے گا۔○شہد کھانا موٹاپے کے لیے ایک بہترین گھریلو علاج ہے۔ یہ جسم میں جمع شدہ چربی کو متحرک کرکے گردش میں رکھتا ہے جو عام افعال کے لیے توانائی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ کسی بھی موٹے شخص کو 10 گرام کی چھوٹی مقدار سے شہد کھانا شروع کرنا چاہیئے یا ایک ٹیبل چمچ گرم پانی کے ساتھ لیا جائے۔ اسے صبح صبح کھانا صحت کے لیے زیادہ اچھا ہے۔ اس میں تازہ لیموں کے رس کا ایک چائے کا چمچ بھرا ہوا شامل کیا جا سکتا ہے۔○نیم گرم ایک گلاس پانی میں لیموں نچوڑیں اور ایک چمچ شہد ملا کر نہار منہ پی لیں ایک مہینے میں پیٹ کم ہو جائے گا اور چہرے کی رونق بھی بڑھ جائے گی۔
○کھانے میں دارچینی اور ادرک کا زیادہ استعمال کرنے سے پیٹ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔دار چینی اور ادرک کا پوڈر بهی استعمال کیا جا سکتا ہے۔○وزن کو کم کرنے کے لیےروزانہ صبح ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے،خالی پیٹ اور رات سونے سے پہلے ،ایک چائے کا چمچہ دارچینی اور ایک کھانے کا چمچہ شہد ایک کپ گرم پانی میں ملا کر پیئں۔اگر یہ عمل روزانہ کیا جائے تو وزن کم ہو جاتا ہے اور اس کے مستقل استعمال سے جسم میں فاضل چربی بھی نہیں بن پاتی ہے۔○کالا زیرہ ،لاک دانہ ،کلونجی ،جوائن کے پتے،ہر ایک پچاس گرام تمام چیزوں کو ایک ساتھ ملا کر پیس لیں۔ایک چمچ صبح ناشتے سے پہلے ایک چمچ رات کهانے کے بعد پانی کے ساتھ کهایئں کم ازکم 40دن کورس کریں۔وزن میں کمی ہو گی۔
جب پینا ہو تو شہد ،دار چینی کا پائوڈر اور کلونجی مناسب مقدار میں ڈال کر روزانہ ناشتے کے 2 گھنٹے بعد ایک کپ پی لیں ۔اس سے آپ کے پیٹ کی گیس کا مسئلہ اور بڑھا ہوا پیٹ بھی کم ہوگا۔ساتھ ساتھ ہلکی پھلکی ورزش ضرور کریں ،خاص طور پر رات کے کھانے کے بعد 15 سے 20 منٹ کی چہل قدمی بہت اہم ہے ۔اس نسخہ کیلئے کُچھ احتیاطی تدابیر:حاملہ اور بریسٹ فیڈ کروانے والی خواتین یہ نسخہ بالکل استعمال نہ کریں۔رمضان میں اگر آپ روزے رکھ رہی ہیں تو بہتر ہے کہ رمضان کے بعد اس کا استعمال شروع کریں۔نوٹ: اگر آپ کا معدہ بالکل ٹھیک کام کرتا ہے تو جب آپ کو پتا چل جائے کہ یہ نُسخہ آپ کی باڈی کو IRRITATE نہیں کر رہا اور آپ اسے فائنلی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیں تو ایک بار آدھا کپ نہار مُنہ پی کر دیکھیں اگر جسم قبول کرے تو دنوں میں آپ کا پیٹ بالکل برابر ہوجائے گا۔ اگر طبیعت میں خرابی ہو تو پھر نہار مُنہ استعمال مت کریں۔
اسے اپنی عادت مت بنائیں کیونکہ ہر جزو کی سرد گرم خاصیت ہوتی ہے ایک بار پیٹ نارمل ہو جائے تو اللہ کا شُکر ادا کرکے ایکسرسائز سٹارٹ کریں اور کم کھائیں۔ یاد رکھیں یہ وقتی علاج ہے ایک بار پیٹ کم کرنے کے بعد بھی اگر کھانے پینے میں بے اعتدالی جاری رکھی جائے صرف یہ سوچ کر کی دوبارہ بنا کر پی لیں گے تو یہ سراسر بے وقوفی اور اپنے جسم پر ظلم کے مترادف ہے۔اسے پینے کی کوئی خاص مدّت نہیں ہے جب تک مناسب لگے استعمال کریں لیکن ایک ماہ سے زیادہ استعمال مت کریں۔○ شکر اور اس سے بنی اشیا کا استعمال بند کرنا اگرچہ مشکل ہے لیکن اس سے پرہیز بہت ضروری ہے۔ یاد رہے کہ سافٹ ڈرنکس بھی انہی میں شامل ہیں جو اپنے اندر بہت چینی رکھتی ہیں۔ دوسری جانب شکر والے مشروبات میں تیل موجود ہوتا ہے جو پیٹ اور رانوں سمیت جسم میں کئی مقامات پر چربی بڑھاتا ہے۔
○ اگر آپ کمر کی چوڑائی کم کرنے میں سنجیدہ ہیں تو زیادہ پانی پینا بھی اس کا ایک بہترین ٹوٹکا ہے، پانی خون میں شامل ہوتا ہے اور چکنائی کے سالمات کو گھلاتا ہے جب کہ زیادہ پانی پینے سے بدن کے زہریلے مرکبات خارج ہوتے رہتے ہیں۔○ہر صبح دیسی لہسن کا ایک یا دو جو کھانا بہت مفید ہوتا ہے ۔ اگر لہسن کا جو چھیل کر اسے چمچے سے پیس کر کھایا جائے اورساتھ ہی اس پر لیموں کا پانی پی لیا جائے تو ایک جانب تو خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور دوسری جانب پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔لہسن کا استعمال جسم میں شوگر اور انسولین کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے اور جسم میں موجود فالتوچربی توانائی کے لئے میسر ہوتی ہے اور یوں پیٹ کی زائد چربی سے نجات ممکن ہو جاتی ہے۔
○ایک برتن میں ایک چمچ شہد، چند کالی مرچیں اور پودینہ ڈال کر پانچ منٹ تک ابالیں اور پھر چھان کر یہ قہوہ پی لیں۔ پودینہ معدے کے جملہ امراض کو درست کرتا ہے جبکہ شہد اور کالی مرچ پیٹ کی زائد چربی کو ختم کرے گی۔○دارچینی میں بھی جسم کی اضافی چربی ختم کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔ آدھ چائے کا چمچ دارچینی پاوڈر لے کر اسے پانی میں ڈال کر پانچ منٹ تک ابالیں، پھر اس میں شہد کا ایک چمچ شامل کر کے اس محلول کو چھان لیں۔ یہ قہوہ سونے سے پہلے اور ناشتے سے قبل استعمال کریں اور حیران کن طریقے سے پیٹ کی چربی کم ہو گی-○جسم سے زہریلے مواد اور فالتو چربی ختم کرنے کا لاجواب نسخہوقت کے ساتھ اور ہمارے کھانے کی وجہ سے عادات کی وجہ سے جسم میں زہریلے مواد اکھٹے ہوتے رہتے ہیں اور ساتھ ہی اضافی چربی اپنی جگہ بناتی ہے
جس سے نجات کے لئے ہم مختلف طریقے آزماتے ہیں کبھی تو یہ نسخے کارگر ثابت ہوتے ہیں اور کبھی اس کا بالکل ہی فائدہ نہیں ہوتا لیکن آج ہم آپ کو دو ایسے طاقتور اجزاء کے بارے میں بتائیں گے جن کے استعمال سے آپ کا جسم نہ صرف زہریلے مواد سے پاک ہو جائے گا بلکہ فالتو چربی بھی ختم ہو جائے گییہ دوا اجزاء لونگ اور السی کے بیج ہیںترکیب تیاری :گرام خشک لونگ اور 100گرام السی کے بیجوں کو کسی گرائینڈر میں اچھی طرح باریک کر لیں اس طرح باریک ہوں کہ بالکل پاوڈر کی شکل بن جائےترکیب استعمال :صبح ناشتے سے قبل یا دوران کھانے کے دو بڑے چمچ اس پاؤڈر کو گرم پانی میں حل کر کے پئیں تین دن استعمال کرنے کے بعد تین دن ناغہ کریں پھر تین دن استعمال کریں ایسا سال میں کم از کم 150بار کریںانشاءاللہ آپ اپنے آپ کو پرسکون اور ہلکا محسوس کریں گے اور خدا کے فضل سے ہپ،ٹانگوں،کمر،پیٹ کی چربی کم ہو گی