ہر جگہ آصف زرداری کے ساتھ دکھائی دینے والی یہ خاتون کون ہیں؟ یہ سابق صدر کو اکیلا کیوں نہیں چھوڑتیں؟
اکثر سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کے ساتھ کچھ ایسے لوگ بھی دیکھے جاتے ہیں جو کہ ہر وقت انہی کے ساتھ موجود ہیں، جو کہ کئی مرتبہ سب کی توجہ بھی حاصل کر لیتے ہیں۔سابق صدر اور پاکستان پیپلر پارٹی کے چئیرمین آصف علی زرداری جب کبھی سیاسی تقریب میں شرکت کرتے ہیں یا پھر کورٹ کچہری کا چکر لگاتے ہیں تو
ایک خاتون ان کے ساتھ ہمیشہ موجود ہوتی ہیں۔سابق صدر کے ساتھ موجود یہ خاتون آصف علی زرداری کے کافی قریبی سمجھی جاتی ہیں۔ پیپلز پارٹی کی جیالی اور پرانی کارکن کی حیثیت رکھنے والی یہ خاتون اب باقاعدہ طور پر رہنما کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ان خاتون کا نام ہے رخسانہ بنگش جو کہ آصف علی زرداری کی پولیٹیکل سیکریٹری کے طور
پر ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں، انہوں نے اس ذمہ داری کو 2008 میں سنبھالنا شروع کیا تھا اور اب 2022 میں بھی وہ اس ذمہ داری کو بخوبی نبھا رہی ہیں۔دھکم پیل اور ہجوم کے ماحول میں بھی رخسانہ اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑی دکھائی دیتی ہیں، دوسری جانب سیاسی تجزیہ اور مشاورت میں محارت رکھتی سوچ نے آصف علی زرداری کو بھی متاثر کیا تھا۔ نیب اور کورٹ کچہری کے کیسسز ہوں یا پھر سابق صدر کی صحت ہو، رخسانہ بنگش بخوبی اپنے لیڈر کی معاونت میں پیش پیش رہتی ہیں۔2007 میں بے نظیر نے جن خواتین کو عام انتخابات میں مخصوص نشستوں کے لیے نامزد کیا تھا ان میں رخسانہ بنگش کا نام سرفہرست تھا۔صرف یہی نہیں بلکہ ان کی بہن شمع بے نظیر بھٹو کی والدہ نصرت بھٹو کی اس وقت کی پولیٹیکل سیکریٹری بنی تھیں۔ لیکن کچھ ہی عرصے بعد شمع امریکہ منتقل ہو گئیں اور اپنی بہن رخسانہ کو اسی میدان میں اتارا۔